اشتہار

وزیراعظم نے فوج کو ہر جگہ کارروائی کا اختیار دے دیا، اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پاک فوج کوجہاں چاہیں کارروائی کا اختیاردیا ہے۔

وہ سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی بھی دوسرے ملک کےخلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہم دیگر ہمسائے ممالک سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین کو ہمارے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور اور حیات آباد دھماکےغیرملکی سرزمین سےکنٹرول کیےگئے ہیں جس کے ٹھوس شواہد مل گئے ہیں اس لیے خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ ہر ایک ملک اپنی سرزمین کو دوسرے ملک میں امن کی خرابی کا باعث بننے نہ دے۔

فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے لیےآئینی ترمیم کو سینیٹ سے پاس ہونا ضروری ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ 2015 کی طرح اس بار بھی اتفاق رائے سےفیصلہ ہو۔

وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے مذید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب ایک صفحے پر ہیں اور ملک کی دفاع و سلامتی کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں