اشتہار

چین، ایمانداری پر امیر آدمی کا غریب نوجوان کو انعام

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین میں کار کو ٹکر مارنے والے نوجوان کی ایمانداری سے خوش ہو کر کار مالک نے نوجوان کو نہ صرف یہ کہ معاف کردیا بلکہ بھاری معاوضہ بہ طور انعام بھی دیا۔

تفصیلات کے مطابق وسطی چین میں نوجوان اپنی ٹرائی سائیکل پر محو سفر تھا کہ کہ سڑک کے کنارے کھڑی بی ایم ڈبلیو سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے مہنگی ترین نئی گاڑی پر نشان اور ڈینٹ پڑگئے جس پر نوجوان بد حواس ہو گیا۔

گاڑی کے مالک نے واپسی پر اپنی چمچماتی گاڑی پر بد نما نشانات اور ڈینٹس دیکھے تو غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور پولیس کو بلا کر اطلاع دینے ہی والا تھا کہ گاڑی کے ساتھ چپکا ہوئے ایک لفافے پر پڑی جسے کھول کو دیکھا تو اس میں ایک خط موجود تھا

- Advertisement -

خط میں سائیکل سوار نوجوان نے کار کے مالک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس واقعہ پر معذرت خواہ ہوں اور جو نقصان ہوا وہ میری پہنچ سے دور ہے لیکن اس کے باوجود میرے پاس جتنی رقم ہے وہ آپ کے حوالے کر رہا ہوں۔

کار کے مالک کو نوجوان سائیکل سوار کے اس انداز نے بہت متاثر کیا اور اس نے نوجوان کو تلاش کر کے نہ صرف یہ کہ اسے معاف کردیا بلکہ اسے دس ہزار یوآن بہ طور انعام بھی دیا۔

انعام پانے والے غریب سائیکل سوار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بالکل امید نہیں تھی کہ امیر کار سوار اپنی مہنگی کار کے خراب ہونے پر غصے کے بجائے انعام سے نوازے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں