اشتہار

سرحد پروقت سے پہلےدیوار کی تعمیرشروع کی جائےگی‘ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ میکسیکو کے ساتھ ملحق بارڈر پردیوار کی تعمیر وقت سے بہت شروع کردی جائےگی۔

تفصیلات کےمطابق کنزویٹوپولیٹکل ایکشن کانگریس کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نےکہاکہ میکسیکو کےساتھ ملنے والی سرحد پرعظیم دیوار بنائی جائے گی۔

امریکی ریاست میری لینڈ میں اپنی جماعت کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران شرکا نے ’یو ایس اے، یو ایس اے‘ کے نعرے لگائے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں:ٹرمپ کی تنبیہ، میکسیکن صدر نے دورہ امریکا منسوخ کردیا

ڈونلڈٹرمپ نےکہاکہ غیرملکی دہشت گرد امریکہ کو نقصان پہنچانے کےقابل نہیں ہوں گےاگر وہ امریکہ کےاندر آ ہی نہیں سکیں گے۔

امریکی صدرنے کہا عالمی تعاون، یعنی دوسرے ممالک کے ساتھ معاملات اچھی چیز ہے۔یہ بہت اہم ہے۔لیکن عالمی ترانے جیسی کوئی چیز نہیں، نہ کوئی عالمی کرنسی یا عالمی پرچم ہے۔‘

مزید پڑھیں:امریکہ: ایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

یاد رہےکہ دو روز قبل امریکہ نےایک کروڑ دس لاکھ غیر ملکی تارکین وطن کو بےدخل کرنے کےمنصوبےکااعلان کیاتھا۔

واضح رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاکہ میں اپنے ملک کی ترجمانی کررہاہوں،میں پوری دنیا کی نمائندگی نہیں کررہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں