اشتہار

چار سدہ حملہ: خودکش حملہ آور کی ویڈیو مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ: چار سدہ کے علاقے تنگی میں ہونے والے خودکش حملے کی فوٹیج ایک اسکول سے حاصل کرلی گئی جبکہ سرکاری اداروں پر لگے تمام کیمرے ناکارہ نکلے۔

اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور کے آنے کی فوٹیج کسی بھی سرکاری ادارے پر لگے کیمرے سے نہیں مل سکی تمام کیمرے ناکارہ نکلے تاہم ایک نجی اسکول یا مدرسے سے فوٹیج حاصل کرلی گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان خودکش حملہ آور شال اوڑھے تیز تیز قدموں سے چلتے ہوئے ہدف کی جانب رواں دواں ہیں تاہم ان کے ارد گرد موجود دیگر افراد کی کوئی نشاندہی نہیں ہوسکی۔

- Advertisement -


نمائندہ اے آر وائی نیوز کو حاصل اطلاعات کے مطابق سیشن کورٹ کے سی سی ٹی وے کیمرے ناکارہ تھے،سول کورٹ،اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل ناظم کے دفاتر کے دروازوں پر کیمرے نصب ہی نہیں تھے جب کہ نادرا آفس کے سی سی ٹی وی کیمرے دھماکے کے وقت بند تھے۔

یہ بات یقینی ہے کہ حملے کے وقت جائے وقوع کے گرد 100 میٹر تک کوئی بھی سی سی ٹی وی کیمرا کام نہیں کررہا تھا۔

یہ پڑھیں: چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک

واضح رہے کہ  صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوگئے، تحقیقات میں ثابت ہوا کہ تین دہشت گردوں نے حملہ کیا، دو نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ ایک دہشت گرد پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں