راولپنڈی: آپریشن ردالفسادمیں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج نے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن رادلفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے گاؤں شیرانی میں کارروائی کی تو دہشت گرد گولہ بارود اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے قبضے مین لے لیا گیا۔
پڑھیں: ’’ پنجاب میں آپریشن ردالفساد: 4 دہشت گرد ہلاک، 600 افراد گرفتار ‘‘
واضح رہے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد آرمی چیف آف اسٹاف نے ملک بھر میں دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد شروع کرنے کے احکامات دیے تھے۔
مزید پڑھیں: ’’ آپریشن ردالفساد کی بڑی کامیابی، جماعت الاحرار کےدو کمانڈرز ہلاک ‘‘
آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک پاک فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کئی دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ جماعت الاحرار کے کئی کمانڈروں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا۔