اشتہار

کراچی کے محمد راشد نے روم میں 70 کین توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

روم: مارشل آرٹ محمد راشد نے روم میں کولڈ ڈرنگ کے 70 کین توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مارشل آرٹ محمد راشد نے روم میں سافٹ ڈرنگ کے 70 کین کہنی سے توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنادیا، محمد راشد اس سے قبل بھی پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹ میں متعدد ریکارڈ بناچکے ہیں۔

محمد راشد مارشل آرٹ ریکارڈز کے ساتھ ساتھ نن چکو ایک منٹ تک چلانے کا ریکارڈ بھی بناچکے ہیں۔

- Advertisement -

پاکستانی مارشل آرٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شائقین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں یہ ریکارڈ قائم کیا جو ابھی تک کسی بھی مارشل آرٹ نے نہیں کیا۔

انہوں نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل ہونے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں