تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شامی فورسز کی کارروائی‘تاریخی شہرتدمرکاکنٹرول سنبھال لیا

دمشق : شامی فوج نےتاریخی شہرتدمرمیں دولت اسلامیہ کو شکست دے کراس شہرکا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق شامی سرکاری ٹی وی کے مطابق شامی فورسز نےگزشتہ روز داعش کےخلاف تاریخی شہر تدمر میں کامیاب آپریشن کے بعد شہر میں داخل ہوگئی ہیں۔

شامی شہرتدمر پر کنٹرول حاصل کرنے کی یہ شامی افواج کی دوسری کوشش ہے،اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں شامی فورسز نے تدمر کا کنٹرول داعش سے چھڑالیا تھا لیکن صرف 10 ماہ بعد ہی داعش نے اس پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔

تدمر پر شامی فوج کے قبضے کی پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جنیوا میں شام کے حوالے سے امن مذاکرات جاری ہیں تاہم اب تک اس میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی سے قبل تدمر دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پر کشش ترین مقامات میں سے ایک تھا اور یہاں سالانہ لاکھوں سیاح آتے تھے۔

یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں شامی صدر بشار الاسد کی حامی فورسز نے حلب کا قبضہ چھڑانے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا تھا اور دسمبر تک انہوں نے حلب کے 90 فیصد سے زائد علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

واضح رہےکہ شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ افراد ہلاک جبکہ ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -