اشتہار

پشاور زلمی اورکراچی کنگزکاٹاکراآج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان سپرلیگ کےتیسرے پلےآف میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگزکا مقابلہ آج ہوگا۔جیتے والی ٹیم فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےساتھ مقابلہ کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق دبئی کےاسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل تک رسائی کے لیےپشاور زلمی اور کراچی کنگز میں جنگ آج ہوگی۔میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات نوبجےشروع ہوگا۔

کراچی کنگزکی ٹیم میں اپنی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکےاسکوربورڈ پررنز کےانبھارلگانے والےنوجوان کرکٹر بابراعظم ہیں۔جو290 رنزکےساتھ پاکستان سپرلیگ کےٹاپ اسکورر بلےباز ہیں۔

- Advertisement -

کمارسنگاکاراکی قیادت میں کھیلنے والی کراچی کنگز میں اسٹار کرکٹرشعیب ملک،آل راؤنڈر پولارڈ،چوکوں اور چھکوں کے بادشاہ کرس گیل،روی بوپار،سہیل خان اسامہ میر،محمد عامر،عمادوسیم اور عثمان خان جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔

پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں چاہےوہ بیٹنگ کا شعبہ ہویابولنگ کا ہرجگہ کراچی کنگزکےکھلاڑی نمایاں کارکردگی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔بیٹنگ میں بابراعظم 290رنزکےساتھ جہاں سب سے زیادہ رنزکرنے والے بلے بار ہیں تووہی سہیل خان 15وکٹیں لےکرایونٹ کےکامیاب ترین باؤلر ہیں۔

دوسری جانب ڈیرن سیمی کی کپتانی مین کھیلنے والی پشاور زلمی کو کامران اکمل،شاہد آفریدی،محمد حفیظ،وہاب ریاض اور حسن علی جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

یاد رہےکہ پی ایس ایل کے پہلے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدایک رن سے شکست دے دی تھی۔

مزید پڑھیں:کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

واضح رہےکہ دوسری پلے آف میچ میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44رنز سےشکست دے ایونٹ سے باہر کردیاتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں