تازہ ترین

افغانستان میں داعش سمیت 20دہشتگرد گروپ ہیں،صدراشرف غنی

کابل: افغانستان نے دہشتگرد گروپس کی موجودگی کا اعتراف کرلیا، افغان صدراشرف غنی نے اعتراف کرلیا ہے کہ داعش سمیت بیس دہشتگرد گروپ موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدراشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں داعش سمیت بیس دہشتگرد گروپس ہیں، دہشتگرد گروپس کو ابھرنے میں طالبان نے مدد کی۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غیر ملکی فوج کی موجودگی کے ذمہ دارطالبان ہیں، طالبان کی وجہ سے غیرملکی افواج کو افغانستان میں رہنے کا کہا، داعش اور دیگر دہشتگرد گروپس افغان عوام کے دشمن ہیں ، امن دشمنوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اشرف غنی نے نئی امریکی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی پاکستان اور افغانستان سرحد پر حالیہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی اچھا یا برا دہشت گرد نہیں ہوتا اور جب تک یہ تفریق اور تقسیم رہے گی ہم ہارتے رہیں گے، امید کرتا ہوں کہ ہم دشت گردی کے مقابلے میں کامیاب ہوسکتے ہیں، ہوں گے اور ضرور ہونا چاہیے کیونکہ آنے والی نسل کی زندگی اور خوشحالی اس پر منحصر ہے۔

Comments

- Advertisement -