اسلام آباد : پاکستان سپر لیگ آن لائن دیکھنےوالوں میں بھارتی شہری بازی لے گئے، پی ایس ایل کاکامیاب انعقاد دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
پاکستان سپرلیگ نے جہاں دنیا بھر میں دھوم مچا دی وہی بھارت میں چرچے رہے، پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف بھارت کے شہری پی ایس ایل کے سب سے بڑے دلدادہ نکلے، آن لائن پی ایس ایل فائنل دیکھنے والوں میں بھارتی بازی لے گئے۔
آن لائن پی ایس ایل دیکھنے والوں میں بھارتی اٹھائیس فیصد تھے جبکہ پاکستانیوں کا تناسب اکیس فیصد رہا۔
کرکٹ اپڈیٹس کی ویب سائٹس کے مطابق برطانیہ اور یورپ میں بھی پی ایس ایل کے شہری بڑی تعداد میں پاکستان سپر لیگ سے محظوظ ہوئے۔