اشتہار

قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اس لیے دو طرفہ تعاون سے خطے میں سیکیورٹی کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ قطر کے دورے پر دوحہ پہنچے ہیں جہاں قطری وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ اور قطر کے مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن علی نے آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دورانِ ملاقات علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کوخصوصی اہمیت دیتی ہے کیوں کہ پاک قطر دفاعی تعاون میں وسعت سے خطے کی سیکیورٹی پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

- Advertisement -

قطر کے وزیرِدفاع نے آرمی چیف قمر باجوہ کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون اور خطے میں قیام امن کے لیے کاوشوں میں اضافہ ہوگا۔

قطر کے عسکری سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن علی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے کردار کوسراہتے ہوئے پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں