اشتہار

ملتان : دولہا گھوڑی کی بجائے شیر پر بارات لے آیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : دُولہا نے پرانے رواج کو بدل ڈالا، گھوڑی پر نہیں بلکہ شیر کے پنجرے پر سوار ہو کر سونے کا سہرا باندھ کر دلہنیا لینے آگیا، بارات میں لاکھوں روپے لٹائے گئے،لڑکی والے بھی پیچھے نہ رہے۔

تفصیلات کے مطابق شادی میں شاہ خرچیوں کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ملتان کے ایک دولہا نے پرانے رواج کو بدل کر اپنی بارات لے جانے کیلئے نیا طریقہ نکالا۔

- Advertisement -

موصوف گھوڑے پر بیٹھ کر جانے کی بجائے شیر کے پنجرے پر سوار ہوکر دلہن کے گھر پہنچے، شادی پر کروڑوں روپے کے اخراجات کرتے ہوئے اپنا سہرا سونے کا بنوایا، زرق برق شیروانی زیب تن کی اور اصلی شیر کے پنجرے پر سوار ہوکر بارات لے کر نکلا۔

اصلی شیر والے دولہا کی بارات میں نوٹ بھی جی بھر کر لٹائے گئے۔ دوست رشتے داروں کےعلاوہ علاقے کے لوگ بھی بڑی تعداد میں باراتی بن گئے۔ تفریح کے لیے سائیں ظہور کو بلایا گیا تھا، دلہن والوں نے بھی کوئی کسرنہ چھوڑی۔

دلہن کو پانچ کروڑ روپے کا جہیز دیا گیا جس میں قابل ذکر تین درجن سونے کی انگوٹھیاں، دولہا کے بھائیوں کے لئے موٹر سائیکلیں اور دولہا کے لیے نئے ماڈل کی کار بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ لڑکی والوں کی جانب سے پندرہ ہزار باراتیوں کے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں