اشتہار

آسٹریلیا: جعلی ڈاکٹر 11 برس تک ہسپتالوں میں ڈیوٹی دیتا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

نیو ساؤتھ ویلز : جعلی بھارتی ڈاکٹر 11 سال تک آسٹریلوی انتظامیہ کو بیوقوف بنا کر وہاں کے ہسپتالوں میں ڈیوٹی انجام دیتا رہا، اس کے علاوہ مذکورہ ڈاکٹر نے آسٹریلوی شہریت بھی حاصل کر رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس سال سے زیادہ عرصے تک مبینہ طور پر آسٹریلوی ہسپتالوں میں ڈاکٹر بن کر کام کرنے والے شخص شیام اچاریا کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اب ملک چھوڑ کر غائب ہے۔

بھارتی شہری شیام اچاریا پر الزام ہے کہ وہ آسٹریلیا آنے سے قبل انڈیا سے ڈاکٹر کا نام اور تعلیمی کاغذات چوری کر کے لایا تھا۔

- Advertisement -

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ شیام اچاریا نے 2003 سے 2014 کے درمیان مقامی ہسپتالوں میں کام کرنے کے لیے ان چوری شدہ دستاویزات کا استعمال کیا۔

ان کے بقول وہ آسٹریلوی شہریت بھی حاصل کر چکا تھا۔ اس وقت شیام اچاریا کو 30 ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانے کا سامنا ہے لیکن نیو ساؤتھ ویل کے وزیر صحت بریڈ ہیزرڈ کے مطابق بظاہر شیام آسٹریلیا چھوڑ کر جا چکا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق استعمال کی جانے والی جعلی شناخت سرنگ چیتالے نامی شخص کی تھیں کی تھی جو ماضی میں بطور ڈاکٹر انڈیا میں کام کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں