اٹک / کوئٹہ / پشاور/ کراچی : ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف چپے چپے کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ جرائم ہپیشہ افراد کی گرفتاری اوران سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری ہے۔ کوئٹہ کے علاقے بارکھان میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سےاسلحہ گولہ بارود برامد کرلیا، قبضے میں لئے گئے اسلحے میں سولہ مارٹر راؤنڈز، ساٹھ کلو بارود، پانچ مائینز، چالیس فیوز، چھیالیس ڈیٹو نیٹرزاور مختلف ساخت کے ہرازوں راؤنڈز شامل ہیں۔
اٹک میں پولیس اور رینجرز اور حساس اداروں نے ضلع بھر میں ردالفساد کے تحت تین سو ترانوے افراد کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارشدگان میں آٹھ غیر ملکی بھی شامل ہیں، بنوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کی فائرنگ کے تبادلے کے دروان ایک شدت پسند ساتھی سمیت گرفتار ہوگیا۔
راولپنڈی میں سی ٹی ڈی نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے پانچ کلو دھماکا خیز مواد اور ڈیٹو نیٹر برامد کرلیں، پشاور میں اسپیشل یونٹ نے دہشت گرد عمل گل کو گرفتار کرلیا۔
دہشت گرد نے دوہزار نو میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر کے طور پر خود کش حملہ آور تیار کرکے مومن ٹاؤن بھیجا تھا، کراچی کے علاقے فرئیر سے چار افغان باشندوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔