اسلام آباد:وزارت ریلوے نے ریلوے حادثات کے حوالے سے مکمل تفصیل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کردی ہے.
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں ریلوے حادثات کے حوالے سے مکمل تفصیل پیش کی گئی، وزارت ریلوے نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2013 سے دسمبر2016 تک ریلوے کے 338 حادثات ہوئے تھے.
2013سے 2016 تک ریلوے کے 149 بڑے جبکہ 189 چھوٹے حادثات ہوئے تھے, جس کے پیش نظر 118 افراد جاں بحق، جبکہ 467 زخمی ہوئے ہیں.
وزارت ریلوے کا اعتراف کیا کہ 1875 ریلوے پھاٹکوں پرعملہ تعینات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2013 کے سروے کے مطابق 550 پھاٹک غیر محفوظ ہیں،مارچ سے مئی کے دوران پھاٹکوں سے متعلق نیا سروے کرانے کا ارادہ ہے۔
مزید پڑھیں:لودھراں حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 6 بچوں کی تدفین
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لودھراں میں اسکول کے بچوں سے بھرے دو چنگ چی رکشا اور ٹرین حادثے کی وجہ سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے.
مزید پڑھیں:ریلوے کراسنگ کی تعمیر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، خواجہ سعد رفیق
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ریلوے کراسنگ کےباعث حادثات کی خبریں بھی تیزی سے میڈیا کا حصہ بنتی رہی ہیں.
مزید پڑھیں:گوجرہ:کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس
دوسری جانب رواں سال ماہ جنوری میں ہی صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی،جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے.