پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے معاونت کاروں تک رسائی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے 12 سے زائد سہولت کاروں تک رسائی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے حراست میں لیے گئے بھارتی جاسوس اور حاضر بھارتی افسر کلبھوشن یادیو کے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ہولناک انکشافات تحقیقات کا عمل تیزی سے جا ری ہے۔

اسی سے متعلق : کلبھوشن یادیو ہماری نیوی کا افسرتھا، بھارت نے تسلیم کرلیا

تحقیقات کے دوران نئی پیشرفت میں کلبھوشن یادیو کے 12 سے زائد سہولت کاروں اورمعاونت کاروں کا پتہ چلا ہے جو اس وقت بھارت میں مقیم ہیں اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں کلبھوشن یادیو کی مدد کیا کرتے تھے۔

- Advertisement -

یہ خبر پڑھیں : ایران میں رہتے ہوئے دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال کیا، کلبھوشن یادیوکا اعتراف

اس حوالے سے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ایک خط بھارتی ہائی کمشنرکے حوالے کیا ہے جس میں گرفتار بھارتی جاسوس کے 12 سے زائد معاونت کاروں تک رسائی مانگی ہے تا کہ تحقیقات کو حتمی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : را کے گرفتارایجنٹ سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

ذرائع کے مطابق مطلوبہ افراد کی فہرست کلبھوشن یادیوکے اعترافی بیان کی روشنی میں تیار کی گئی جس میں ’’را‘‘کے افسران بھی شامل جو پاکستان میں دہشتگردی اورتخریب کاری میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے افسر کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا تھا اور دوران تفتیش پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات اور بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کرنے سے متعلق ہولناک اعترافات کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں