اسلام آباد: مسلم لیگ ن کےرہنما جاوید لطیف کا کہناہےکہ عمران خان جوکہہ دے وہ ٹھیک،اگرکوئی کہےتواستحقاق مجروح ہوجاتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف اور مسلم لیگ کےرہنما جاوید لطیف نےقومی اسمبلی کےباہرمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ غصے میں مجھ سے غلط الفاظ اداہوئے۔انہوں نےکہاکہ مراد سعید میرے بچوں کی طرح ہےمیں نےکل ہی معاف کردیاتھا۔
جاوید لطیف کاکہناتھاکہ غداری کے سرٹیفکیٹ باٹنے کاسلسلہ بند ہونا چاہیے،انہوں نےکہاکہ عمران خان کچھ کہنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔
مسلم لیگ ن کےرہنما جاوید لطیف نے کہاکہ ایوان میں جوکچھ کہا میں اس پرقائم ہوں جرگہ اور کمیٹی جو بھی فیصلہ کریں گے مجھے قبول ہوگا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مسئلے کو افہام وتفہیم سے حل کرلیا جائے گا۔انہوں نےکہاکہ عمران خان کو اپنے بات کرنے پر بالکل قابو نہیں ہے۔
وفاقی وزیرریلوے کاکہناتھاکہ مراد سعید اس سے پہلے شاہد خاقان عباسی کےگلے پڑچکے ہیں۔انہوں نےکہاکہ یہ سب عمران خان کی تربیت کا نتیجہ ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نےکہاکہ اختلاف رائے ہوسکتی ہے،کسی کو غدار نہیں کہناچاہیے۔انہوں نےکہاکہ اسمبلی کے اندر بات کرنا جاوید لطیف کا جمہوری حق ہے۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکن آپس میں دست و گریباں
یاد رہےکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی،باہر نکل کر لابی میں مراد سعید اور جاوید آفریدی ایک بار پھر الجھ پڑے تھے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کا جاوید لطیف کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان
واضح رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جاوید لطیف کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان کرتےہوئےکہا کہ جہاں جاوید لطیف مدعو ہوں گے وہاں ہمارا کوئی رکن نہیں جائے گا۔