کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےسندھ میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے بلولائن منصوبے کی منظوری دےدی ہے.
تفصیلات کےمطابق سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہناہےکہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے کے کے لیےوزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بلولائن منصوبے کی منظوری دے دی ہے.
سیکریٹری ٹرانسپورٹ نےکہاکہ بلو لائن مصوبے کا آغاز سپرہائی وے سےہوگا،اوراختتام گرومندر پرہوگا.اس منصوبےکو 9ارب روپے کی لاگت سے ایک سال کےدوران مکمل کیاجائےگا.
مزیڈ پڑھیں:گرین لائن منصوبے کا سنگِ بنیاد، وزیراعظم کا کراچی کونظرانداز نہ کرنے کا عزم
محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ بلولائن منصوبہ سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو جلد پی سی ون جمع کرانے کی ہدایت کی ہے.سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ بلولائن منصوبے کی ڈیزائننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ نے اورنج لائن بس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
واضح رہےکہ گذشتہ سال وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اورنگی تا ٹاور چلنے والی اورنج لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔