ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

فیس بک کی بندش کے لئے اسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق کیس میں فیس بک کی بندش کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد فوری بلاک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیس بک کی بندش کیلئے درخواست دائر کردی گئی، سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست فیس بک پر گستاخانہ مواد کی موجودگی کے خلاف دائر کی گئی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد فوری بلاک کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ،سیکریٹری آئی ٹی ،ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پی ٹی اے ،آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : حکومت نے فیس بک بند کرنے کا اشارہ دے دیا


یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کو بند کرنے کا اشارہ دیا تھا جبکہ گستاخانہ پیجز کی معلومات نہ دینے پر حکومت نے فیس بک انتظامیہ کے خلاف پٹیشن تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، جس کے لیے عالمی قانونی ماہرین سے مدد لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے حساس اداروں سے بھی تعاون مانگ لیا اس حوالے سے اس نےتحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کردیا،ایف آئی اے کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، ایف آئی اے کی کمیٹی پی ٹی اے اور دیگر ذرائع سے بھی ریکارڈ اکٹھا کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں