ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نیب کا چھاپہ، سرکاری افسر گرفتار، 285 ملین کی دستاویزات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے حیدرآبادجیل روڈپر واقع 16 گریڈ کے افسر بچومل کےفلیٹ پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے 285 ملین کی مالیت کے اثاثہ جات برآمد کرلیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد رضوان کے مطابق ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا، بچو میل نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

اُن کا کہنا ہے کہ بچومل کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر 285 ملین روپے مالیت کی دستاویزات برآمد کی گئیں ہیں، ملزم نے محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیاں کر کے رشتے داروں کے نام پر جائیدادیں بنائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق ملزم بچو پہلے ہی ضمانت پر ہے تاہم یہ کارروائی سہولت کاروں کی گرفتار ی کے لیے کی گئی، سرکاری افسر کے پاس میرپور خاص میں 8 ملین کا فلیٹ بھی ہے۔

نیب کی کارروائی کے دوران 40 ملین کے بانڈ پیپرز، حیدرآباد میں 25 لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑیوں اور میرپور خاص کے فلیٹ کی دستاویزات قبضے میں لی گئیں ہیں۔

قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جائے گی اور اُس کی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے قانونی کٹھرے میں لایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں