تازہ ترین

بھوتوں نے برازیلین صدر کی راتوں کی نیندیں حرام کر دیں

برازیل : اکیسویں صدی میں بھی کبھی کبھی ایسی خبریں آتی ہیں کہ انسان حیرت میں مبتلا ہو جاتا، ایسا ہی کچھ برازیل میں ہوا کہ بھوتوں نے برازیلین صدر کی راتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور وہ صدارتی محل چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

برازیل کے صدارتی محل میں بھوتوں نے ایسا پڑاؤ ڈالا کہ برازیلین صدر مائیکل ٹمر اور ان کے اہلخانہ کو سر پر پاؤں رکھ کر بھاگنا پڑا، برازیلین صدر اور برازیلین خاتون اول پہلے روز سے ہی صدارتی محل میں پرسرار سرگرمیوں کا سامنا کر رہے تھے۔

brazil-2

ان کا کہنا ہے کہ اس گھر سے انہیں عجیب سا احساس ہوتا تھا اور راتوں کو ٹھیک سے سو بھی نہیں پاتے تھے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ اور لوگ بھی محل میں بسیرا کر رہے ہیں، ان کے سات سالہ بیٹا بھی مسلسل خوفزدہ رہنے لگا تھا،

انھوں نے بتایا لگتا ہے کہ شائد وہاں بھوتوں کا بسیرا ہے، میری اہلیہ کو بھی ایسا ہی محسوس ہوتا تھا، اسی لئے میں نے نائب صدر کیلئے مخصوص رہائش گاہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

brazil

رپورٹس مطابق انہوں نے اس سلسلے میں ایک پادری کی خدمات بھی حاصل کی تھیں مگر اس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا۔

برازیلی صدارتی محل اپنی طرز کی ایک منفرد اور انتہائی پر تعیش عمارت ہے جس میں ایک بڑا حوض، فٹ بال گرائونڈ، چرچ، میڈیکل سنٹر اور ایک وسیع لان سمیت دیگر کئی سہولیات میسر ہیں۔

خیال رہے کہ برازیل ان دنوں شدید سیاسی کشمکش کا شکار ہے اور ایسے میں بھوتوں نے صدر کو مزید زہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ں

Comments

- Advertisement -