لاہور: لاہور میں تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں ملزمان کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکاروں سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والےاہلکاروں میں رضوان اور ظفرسمیت ایک اور شخص شامل ہے جنہیں میواسپتال منتقل کردیاگیا ہےجہاں ایک پولیس اہلکارکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس حکام کا کہناہےکہ تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں اہلکار سی آئی اے غازی آباد میں تعینات تھے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹرحیدر اشرف نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےکہاکہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تحقیقات کے لیےایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔
شہبازشریف نے سی سی پی او لاہور کوہدایت دی ہےکہ فائرنگ کرنے والےملزمان کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور زخمی اہلکاروں کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کےرہنماکےقتل کامقدمہ درج ‘ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی نامزد
یاد رہےکہ اس سے قبل لاہور کےعلاقے مناواں میں اتوارکی درمیانی شب پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما بابرسہیل بٹ کوگھر میں گھس کراندھادھند فائرنگ کرکےشدید زخمی کردیاتھا۔
واضح رہےکہ پیپلزپارٹی کےرہنما کوشدید زخمی حالت میں سروسزاسپتال منتقل کیاگیاتھاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔