اسلام آباد: کیا پانامہ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے، وزیروں نے وزیراعظم کی بیٹی کی وکالت کے لیے پریس کانفرنس کر ڈالی، اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز پاکستانیوں کے دلوں میں راج کرتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپوزیشن کے اس سوال کا جواب دینے کے لیے پریس کانفرنس کر ڈالی کہ مریم نواز کے خلاف اپوزیشن ڈاکیومنٹری بنا سکتی ہے تو وزیر اعظم کیا کیا کرسکتے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مریم نوازپاکستانیوں کےدلوں میں راج کرتی ہیں، انہوں نے پاکستان کا پہلا ہیلتھ کیئر پروگرام شروع کیا، اسلام آباد کے 422 اسکولز میں تعلیمی اصلاحات کا پروگرام متعارف کرایا، پہلی یوتھ لون سکیم متعارف کروائی، ڈاکومینٹری ہم بھی بنا سکتے ہیں، مہم ہم بھی چلاسکتےہیں، جتنی سازشیں اور ڈاکومینٹری بنالیں، جیت حق کی ہوگی، سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دے گی، سوشل میڈیا پر منفی مہم اور بے بنیاد پراپیگنڈہ سائبر کرائم میں آتا ہے، مریم نواز کا میڈیا ٹرائل کیا گیا لیکن ہم خاموش رہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت دباؤ میں فیصلہ نہیں کرتی، ہمیں عدالتوں پراعتماد ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرینگے، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو اس کے خلاف اپیل نہیں کرینگے، سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے، اس کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، ہم بھی من گھرٹ ثبوت تیار کرسکتے ہیں لیکن ضمیر گوارہ نہیں کرتا، ایک بھی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا، میڈیا ٹرائل کیا گیا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے استثنیٰ کے باوجود خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پہلے ہی بیانات شروع ہوگئے، سوشل میڈیا پربھی ن لیگ کیخلاف طوفان برپا کردیا گیا ہے، ملکی اداروں کی توہین کی جارہی ہے، بہت سے فیتے کٹے ہیں جس سےعمران خان کو تکلیف ہے،مریم اورنگزیب
انکا مزید کہنا تھا کہ خواتین کیخلاف گفتگو کسی صورت تسلیم نہیں کی جاسکتی، خواتین کیخلاف جوگفتگوہوئی اس سےمتعلق بیانات آچکےہیں،مریم اورنگزیب
ضابطہ اخلاق سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے ، پی ٹی آئی عوامی حلقوں میں غلط تاثر پھیلارہی ہے، عمران خان کیخلاف فیصلے آتے ہیں تو بہتان تراشی کرتے ہیں۔
تحریک انصاف منفی اور گری ہوئی سیاست کررہی ہے، دانیال عزیز
لیگی رہنما دانیال عزیز بھی وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی وکالت میں بولے سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرچکی، مگرحکومت اور اپوزیشن اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، کہا جارہا ہے نوازشریف بری ہوئے تو باعزت بری نہیں ہونگے، تحریک انصاف منفی اورگری ہوئی سیاست اور اداروں کی تضحیک کررہی ہے۔
دانیال عزیز نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کے زیرِکفالت نہیں ہیں، پہلے دن سے ہمارامؤقف ہے کہ پاناما میں وزیراعظم کا نام نہیں، عدالتی فیصلے سے پہلے پی ٹی آئی کا منفی پروپیگنڈا جاری ہے۔