چھٹی مردم شماری کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی میں 13 ہزار فوجی جوان سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چھٹی مردم شماری کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ پہلے مرحلے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کراچی ڈویژن کے 6 اضلاع میں مردم شماری عملے کی سیکیورٹی کے لیے 13 ہزار فوجی جوانوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔ 18 ہزار پولیس والے بھی ٹیموں کی حفاظت پر معمور ہوں گے۔ رینجرز کو بھی شہر بھت میں گشت بڑھانے کی ہدایت کر دی گئی۔
- Advertisement -
اس سلسلے میں ضلع غربی کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15 اضلاع میں بھی انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔
صوبے بھر میں سیکیورٹی کے لیے فوجی جوانوں سمیت لیویز اہلکاروں کی مدد بھی حاصل رہے گی۔ عملے کی تعداد 8 ہزار ہے۔