جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مشرف دور میں کراچی نے ترقی کی منازل طے کیں، خواجہ اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹھٹہ، سجاول کے ساتھ شہر قائد کے لیے بھی ترقیاتی پیکچ دیں، وزیراعظم کا متحدہ قیادت سے ملنا نا گزیر ہوگیا، ہمیں نظر انداز کرکے وزیراعظم اچھا پیغام نہیں دے رہے، مشرف دور میں شہر نے ترقی کی منازل طے کیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پی آئی بی میں مسلم لیگ فنکشنل کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا گفتگو میں خواجہ اظہار نے کہا کہ ’’خدا کرے ٹھٹھہ اور سجاول کے ساتھ وزیر اعظم کو کراچی کا بھی خیال آجائے اور شہر قائد کے لیے بھی وہ کوئی پیکج دے دیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کے دور میں ترقیاتی کام نہ ہوتے اور آج کراچی موہن جودڑو کی طرح نظر آتا کیونکہ پیپلزپارٹی کو شہر قائد میں کوئی دلچسپی نہیں اور وہ صفائی ستھرائی کے لیے بھی کاروباری شخصیات سے مدد لے رہے ہیں۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ ’’نصرت سحر عباسی کی سربراہی میں آنے والے مسلم لیگ فنکشنل کے وفد سے صوبے کی سیاسی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور مردم شماری سمیت سندھ حکومت کے خلاف مشترکہ اپوزیشن بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات میں متحدہ لیاری سے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی‘‘۔

اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صرف سندھ کو لوٹا ہے،ایسی حکومت کے خلاف اپوزیشن کو مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی تاکہ پیپلز پارٹی سے جان چھوٹے اور صوبہ ترقی کرے کیونکہ وزیر اعلی صرف نام کے ہیں حکومت کے معاملات دبئی سے چل رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں