تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پنجاب میں شترمرغ کے گوشت کی فروخت

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں پہلی بار شتر مرغ کے گوشت کی فروخت شروع، بکرے کے گوشت سے مہنگا ہونے کے باوجود لاہوری شتر مرغ کا گوشت خریدنےمیں دلچسپی لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے پرندے شتر مرغ کے گوشت کی فروخت اب پاکستان میں بھی شروع ہو گئی ہے۔ لاہور میں کھلنے والی دکان میں شتر مرغ کا گوشت پندرہ سو روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق شتر مرغ کا گوشت کولیسٹرول فری ہے اور دل کے مریضوں کے لئے بھی فائدے مند ہے اس لیے لاہور کے شہری مہنگا ہونے کے باوجود اسے بے حد پسند کر رہے ہیں۔

نت نئے کھانوں کے شوقین لاہوریوں کو ہرن کے گوشت کا متبادل یعنی شترمرغ کا گوشت بھی اب لاہور میں آسانی سے دستیاب ہوگا جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ یاد رہے گزشتہ دنوں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں راتوں رات ہوشربا اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد عوام نے تشیویش کا اظہار بھی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -