جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پنجاب میں ہمارے کارکنان پر حملے کیے جا رہے ہیں: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی جمہوریت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی نہ ملنے پر ملتان کا جلسہ منسوخ کیا گیا ہے، پنجاب میں ہمارے کارکنوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو سابق سینیٹر کاظم خان مرحوم کی رہائش گاہ فیصل ٹاؤن پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے مرحوم کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے پنجاب میں ہمارے کارکنان پر حملے ہو رہے ہیں، اس لیے ہم نے سیکیورٹی نہ ملنے پر ملتان کا جلسہ منسوخ کیا۔ انہوں نے کارکنان پر حملوں کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا۔

سابق سینیٹر کاظم خان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد بلاول بھٹو زرداری پارٹی کارکن خالد سعید کی فیروز پور روڈ پر واقع رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

یہاں بھی میڈیا سے مختصر بات چیت میں بلاول بھٹو نے اس امید کا اظہار کیا کہ مردم شماری غیر متنازعہ ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں