کراچی: ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمدسعیدنے کہا ہے کہ شہر قائد میں غیرقانونی نقل وحرکت روکنےکیلئےچیک پوسٹیں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں سے ملاقات کر کے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔
ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈی جی رینجرز نے نیوکراچی، سرجانی ٹاؤں کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نے سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی۔
بعد ازاں میجر جنرل سعید نے حب میں قائم ہونے والی نئی چیک پوسٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ’’چیک پوسٹیں کراچی میں امن و امان کو قائم کرنے اور غیر قانونی نقل وحرکت کو روکنے کے لیے معاون ثابت ہورہی ہیں، رینجرز کے جواب سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں‘‘۔