لاہور : بھارتی واٹرکمیشن کا وفد 19مارچ کوواہگہ کے راستے پاکستان پہنچےگا جس کے بعد بھارتی واٹرکمیشن اورانڈس واٹرکمیشن میں 20 مارچ کو مذاکرات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت آبی تنازعات نمٹانے کے لیے بھارتی واٹر کمیشن اور انڈس واٹر کمیشن کے مزاکرات 20 مارچ ہوں گے جس کے لیے بھارتی وفد 19 مارچ کو پاکستان پہنچے گا جسے وی آئی پی سیکیورٹی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان،بھارت کےآبی کمیشن میں مذاکرات 2 روز جاری رہیں گے جس میں پاکستان بھارتی ڈیمز، پاور پراجیکٹس پر اعتراض اٹھائےگا اور سندھ طاس معاہدے کی خالف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔
واضح رہے پاکستان نے دریائے نیلم پر کشن گنگا اور دریائے چناب پر رتلہ ڈیم کے ڈیزائن پر اعتراض کیا تھا جس پر بھارت نے کئی بار جواب نہیں دیا لیکن اب بھارت راضی ہوگیا ہے کہ وہ بات چیت کے لیے لاہور آئے گا،مذاکرات میں بھارت سے کشن گنگا اور رتلہ ڈیم کے ڈیزائن پر بات ہوگی۔
خیال رہے کہ بھارتی وفد کو مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آنا تھا تاہم اترپردیش میں ہونے والے الیکشن کے باعث یہ وفد اب 19 مارچ کو پاکستان پہنچ رہا ہے۔