لاہور: برطانوی ہائی کمشنرکاکہناہےکہ پاکستان سپرلیگ فائنل کےکامیاب انعقاد کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب کی غیرمعمولی صلاحیتوں کوجاتاہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سےبرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی اورپاک برطانیہ تعلقات کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پربرطانوی ہائی کمشنرنےوزیراعلیٰ پنجاب کوپی ایس ایل فائنل کےکامیاب انعقادپرمبارکباد دیتے ہوئےکہاکہ فائنل میچ کاکریڈٹ آپ کی غیرمعمولی صلاحیتوں کوجاتاہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نےکہاکہ تعلیم،صحت،سماجی شعبوں کی بہتری کےلیےحکومت کی جانب سےاقدامات کیےگئےہیں۔انہوں نےکہاکہ عوام کامعیارزندگی بلندکرنےکےلیےاقدامات لائق تحسین ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ فائنل کاکامیاب انعقادپاکستان کی فتح اورامن دشمنوں کی شکست ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستانی قوم کاعزم دہشت گردی کےخاتمےکےلیےانتہائی مضبوط ہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ قائداعظم کےپاکستان میں انتہاپسندانہ سوچ کی کوئی جگہ نہیں،جبکہ فائنل کالاہورمیں کامیاب انعقاددہشت گردوں کےلیےسخت پیغام ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں لازوال ہیں۔انہوں نےکہاکہ دہشت گردی کےناسورسےنمٹنےکےلیےپوری قوم یکجاہے۔
واضح رہےکہ شہبازشریف نے پاکستان اور برطانیہ کےتعلقات سےمتعلق کہاکہ دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی کےسفر میں اہم پارٹنرز ہیں اور پاکستان برطانیہ کے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔