جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ پرفرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : احتساب عدالت میں سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی، مشیرخزانہ میرخالد لانگو اور کنٹریکٹرسہیل پر فرد جرم عائد کردی

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹرسہیل پرفرد جرم عائد کردی گئی.، میگا کرپشن کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو پربھی فرد جرم عائد کردی ہے.

واضح رہے کہ سابق مشیرخزانہ مشتاق رئیسانی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کمرہ عدالت میں نہیں گئے تھے۔ بعد ازاں میگا کرپشن کیس کی سماعت 22مارچ تک ملتوی کردی گئی.

دوسری جانب تینوں ملزمان نے عدالت سے فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کی جسےعدالت نے مسترد کردیا۔

سیکرٹری خزانہ کی گرفتاری

یاد رہے کہ گذشتہ سال نیب نے محکمہ خزانہ بلوچستان کے دفتر پرچھاپہ مارکرسیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کوگرفتارکرلیا تھا۔ چھاپےکے دوارن تمام دفتری ریکارڈزکو تحویل میں لے کردفترکوسِیل کردیا گیا تھا. تلاشی کے دوران 63 کروڑ روپے کی نقدی اور کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور پرائز بانڈ برآمد ہوئے تھے، اس کے علاوہ ان کی گاڑی سے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد ہوئے تھے.

فردِ جرم عائد

صوبہ بلوچستان کے سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو سابق سیکریٹری مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعد استعفی دے کر اچانک غائب ہوجانے والے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو منظرعام پر آتے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ’’بارہ روزہ‘‘ حفاظتی ضمانت منظور کروانے میں کامیاب ہوگئے تھے، تاہم آج ان پر بھی احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کردی ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں