اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لاہورایئرپورٹ پرایتھوپین ائیرلائن کےطیارےکی ہنگامی لینڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ایتھوپین ائیرلائن کی پرواز میں دو غیرملکی مسافروں کےدرمیان جھگڑے کے باعث پرواز کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی۔

تفصیلات کےمطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے بیجنگ جانے والی ایتھوپیئن ایئرلائن کی پرواز میں 2 مسافروں نے دوران پرواز جھگڑے میں ایک دوسرے کو لہولہان کردیا۔

ایتھوپین ائیرلائن کا بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ ادیس ابابا سے بیجنگ جارہا تھا جس کی صبح دس بجکر چالیس منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

ایتھوپین ائیرلائن کےجہاز کے لاہور پہنچنے پر اے ایس ایف نے دونوں مسافروں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور عملے کے رکن سمیت انہیں ایئرپورٹ پر ہی طبی امداد دی گئی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی طیارے کو بیجنگ جانے کی اجازت دی جائے گی۔ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ایتھوپیئن ایئرلائن کے طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔

مزید پڑھیں:دورانِ پرواز جھگڑے کے سبب جہازکی ایمرجنسی لینڈنگ

یاد رہےکہ گزشتہ سال مارچ میں اسلام آبادجانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پروازکو مسافروں کے جھگڑے کے سبب لاہورمیں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

واضح رہےکہ قطرایئرلائن کیو آر 614 میں دورانِ پرواز باپ بیٹے کا عملے سے جھگڑا ہواتھاجس کے سبب طیارے کوعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں