جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شرجیل میمن عدالت کے فیصلے کی پاسداری کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے بارے میں عدالت جو بھی فیصلہ کرےگی‘ وہ اس کی پاسداری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خیرپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار اور شرجیل میمن کا معاملہ الگ الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کو مشورہ دیا کہ فاروق ستار بھی شرجیل میمن کی طرح ضمانت لےلیں یا عدالت میں پیش ہوں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔

تعلیم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ کے دوران 2ہزار بند اسکولوں کو کھولاگیا ہے، مزید اسکول بھی بند ہیں، انہیں کھلوانے کی کوشش کررہےہیں۔

شرجیل میمن کی گرفتاری


یاد رہے کہ ہفتے اوراتوار کی درمیانی شب پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو وطن واپس پہنچنے پر نیب نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرحراست میں لیاتھا تاہم ضمانتی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں رہاکردیاگیا۔

شرجیل میمن کے ساتھ اس موقع پران کے ہمراہ سندھ حکومت کے تین وزراامداد پتافی، مکیش چاؤلہ، فیاض بٹ بھی موجودتھے۔سابق صوبائی وزیرکواحتساب بیوروہیڈکوارٹرراولپنڈی میں رکھاگیاتھا۔

ڈاکٹرفاروق ستار کی گرفتاری


یاد رہے کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار شادی کو ایک تقریب میں شرکت سے واپسی پر پی اے ایف میوزیم شاہراہ فیصل پر گرفتار کرلیا گیاتھا‘ بعدازاں انہیں ایک گھنٹے بعد رہا کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں