تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صدر ممنون نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرہندو میرج بل پردستخط کردیے

اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین نے ہندو میرج بل پر دستخط کردیے جس سے اسے قانون کا درجہ حاصل ہوگیا ہے‘ بل ہندو برادری کو خاندانی امور میں قانونی تحفظ دے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر ممنون نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ہندو میرج بل پر دستخط کرکے اس کی توثیق کردی ہے‘ ‘ صدر ممنون کے دستخط کے بعد بل کو قانون کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔

ہندومیرج پاکستان میں آباد ہندو برادری کو شادی اوردیگر خاندانی امورسے متعلقہ حقوق کوقانونی تحفظ دےگا۔

اس موقع پر وزیراعظم کاکہنا تھا کہ حکومت نےپاکستان کےہرشہری کیلئےہمیشہ یکساں حقوق پرتوجہ دی۔ پاکستان میں رہنےوالی اقلیتی برادری کویکساں حقوق حاصل ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری بھی یکساں محب وطن ہے اوران کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے۔

سندھ اسمبلی نے ہندو میرج بل منظورکرلیا

اس سے قبل سندھ اسمبلی میں ہندو برادری کی شادی کو رجسٹر کرنے کے حوالے سے سینئر پیپلز پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر برائے قانون اور پارلیمانی امور نثار کھوڑو کی جانب سے پیش کردہ ’ہندو میرج بل‘ منظور کیا گیا تھا ۔

بل کے متن کے مطابق شادی میں 2 گواہوں کی موجودگی اور والدین کی رضامندی بھی ضروری قرار دی گئی ہے، جبکہ سکھ، پارسیوں اور دیگر اقلیتوں کی شادیاں بھی اسی بل کے تحت رجسٹرڈ ہوں گی، منظوری کے بعد 3 ماہ میں بل کے قوانین کے اجراء کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -