ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بھارت جنگی جنون میں معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نفیس زکریا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون میں اندھا ہو چکا ہے اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ شب نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ رات 9 بجکر 50 منٹ پر شروع ہوا جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہو گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھار ت کی جانب سےایک بار پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اورنکیال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ دو بچے اندھا دھند فائنفنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ زخمی بچوں کو فوری طبی امداد دے دی گئی ہے جب کہ علاقے میں اب بھی خوف وہراس پایا جاتا ہے اس کے باوجود مقامی افراد کے حوصلوں میں کمی نہیں آئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب 9 بجکر50 پرشہری آباد کونشانہ بنایا گیا تھا جس میں زخمی ہونے والے بچوں کمی عمریں 9 اور 14 سال ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہو چکا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے زخمی بچوں کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں