لاہور: پنجاب کے دارلحکومت سے دو ڈاکٹرز کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، پولیس نے ڈاکٹرز نے گمشدگی کا مقدمہ اغواء کی دفعات کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے دو ڈاکٹرز مبینہ طور پر اغواء ہوگئے، گوال منڈی پولیس نے دونوں ڈاکٹروں کی گمشدگی کے مقدمات اغواء کی دفعات کےتحت درج کرلئے۔
ڈاکڑعدنان اور ڈاکٹر جاوید بدھ کی شام سے لاپتہ تھے، ہاسٹل انتظامیہ نے اہلخانہ کو ڈاکٹروں کےلاپتہ ہونے کی اطلاع ہفتےکو دی، ڈاکٹروں کےورثا نےتلاش کے بعد مقدمات درج کروائے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں ڈاکٹرز میو اسپتال پیڈز وارڈ میں ہاؤس جاب کررہےتھے کنگ ایڈورڈ ہاسٹل میں دونوں ڈاکٹروں نےبدھ کو حاضری لگائی، دونوں ڈاکٹرز کی موٹرسائیکلیں بھی غائب ہیں۔
پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر محمد جاوید کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ اور ڈاکٹر حافظ محمد عدنان کا تعلق خانپور سے ہے، دونوں ڈاکٹرز نے برطانوی یونیورسٹی کنگ ایڈوارڈ سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔