اسلام آباد:تہمینہ جنجوعہ نےپاکستان کے نئےسیکرٹری خارجہ کاچارج سنبھال لیا۔وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کےنئےسیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا وہ اس سے قبل جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہیں تھیں۔
تہمنیہ جنجوعہ نے آج سیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری کی جگہ چارج سنبھالا ہے جنہیں امریکہ میں پاکستان کا سفیر متعین کردیاگیاہے۔
تہمینہ جنجوعہ کی جگہ جاپان میں موجودہ سفیر فرخ عامل کو جنیوا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ تہمینہ جنجوعہ 2011 میں وزارت خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں ادا کرچکی ہیں جبکہ انہیں دو طرفہ اور کثیر الفریقی معاملات میں بہتر طریقے سے کام کرنے کا بھی وسیع تجربہ حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:نئےسیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو نام ارسال
یاد رہےکہ رواں سال 20جنوری کو سیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کےلیے وزیراعظم نوازشریف کو4 امیدواروں کا پروفائل ارسال کیاگیاتھا،فہرست میں عبدالباسط، ابن عباس، غالب اقبال، تہمینہ جنجوعہ شامل تھے۔
مزید پڑھیں:تہمینہ جنجوعہ نئی سیکرٹری خارجہ تعینات
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریاکاکہناتھا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کو نئی سیکریٹری خارجہ تعینات کردیا گیاہے۔