ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سابق چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان افتخار کی مسافر سے تکرار، ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : سابق چیف جسٹس کےبیٹےارسلان افتخار کی مسافرسےتکرار کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق افتخار چوہدری اور انکے صاحبزادے غیر ملکی پرواز سے برطانیہ جارہے تھے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے سے جدہ ایئر پورٹ پر مسافر کی تکرار ہوگئی ، تکرار سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی جانب سے مبینہ طور پر قطار توڑنے پر ہوئی۔

مسافر کا کہنا تھا کہ آپ قطار توڑ رہے ہیں، عملے نے بھی آپ کو قطار میں کھڑے ہونے کا کہا ، ہم بھی قطارمیں اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں، جس پر ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ ہم بزنس کلاس کے مسافر ہیں۔

تکرار کے بعد سابق چیف جسٹس کے کہنے پر ارسلان افتخار قطار میں لگ گئے اور ایئرپورٹ حکام نے معاملے کو رفع دفع کرایا۔

ویڈیو دیکھیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں