پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

یوم پاکستان: ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں نےعام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتوں نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

notification

- Advertisement -

محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’یوم پاکستان کے موقع پر سندھ کے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے علاوہ کاپوریشنز، ضلعی کونسلز، انتظامی کنٹرول کے اداروں میں عام تعطیل ہوگی جبکہ لازمی سروسز کے ادارے کھلے رہیں گے‘‘۔

پڑھیں: ’’ یوم پاکستان کے موقع پر نیا ملی نغمہ جاری ‘‘

 دوسری جانب ہر سال کی طرح امسال بھی وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت تعلیمی درسگاہیں اور تمام نجی و سرکاری دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے 23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں مسلم لیگ نے برصغیر سے علیحدگی کے لیے قرار داد پیش کی تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مسلمانوں کے لیے علیحدہ ملک قائم کیا جائے کیونکہ ہندو اور مسلم علیحدہ نظریات کی حامل اقوام ہیں‘‘۔

اسی سے متعلق : ’’ اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل ‘‘

یہ بھی پڑھیں: ’’ یوم پاکستان پریڈ: جڑواں شہروں میں ٹریفک کا خصوصی پلان جاری ‘‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں