تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ، حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک

لندن:برطانوی پارلیمنٹ کے باہر کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ فائرنگ،12افرادزخمی ہوئے، اجلاس میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے بھی موجود تھیں تاہم وہ بالکل محفوظ رہیں، فائرنگ کے بعد پارلیمنٹ کی کارروائی کو روکتے ہوئے اسے بند کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ ویسٹ منسٹر محل کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو مار ڈالا جبکہ ایک پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔

فائرنگ کے بعد پارلیمنٹ کو بند کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے اُسے سیل کردیا جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

جائے وقوعہ پر موجود برطانوی خبررساں ادارے کے ’’فوٹو گرافر‘‘ کے مطابق دو مسلح افراد نے پارلیمنٹ کے باہر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے‘‘۔

عینی شاہدین نے کہا ہے کہ انہوں نے اسمبلی کے احاطے میں ایک شخص کو چھری ہاتھ میں تھامے ہوئے بھاگتے ہوئے دیکھا جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر زیر زمین چلنے والی ٹرین سروس بھی بند کردی گئی۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کے مطابق ’’تھریسامے واقعے میں وہ محفوظ رہیں‘‘۔

میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’انہیں 2 بج کر چالیس منٹ پر واقعے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ کے لیے روانہ کردیا‘‘۔

مزید اطلاعات موصول ہونے پر خبر اپ ڈیٹ کردی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -