اسلام آباد :یوم پاکستان کے موقع پر چینی صدر اور چینی وزیراعظم نے قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاک چین تعلقات میں مزید بہتری اور تعاون کا عندیہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صدر اور وزیراعظم نے یومِ پاکستان کے موقع پر دیے گئے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے لیے فائدے مند ثابت ہوگی۔
چین کے صدر اور وزیراعظم نے پاکستانی قیادت کےنام یوم پاکستان کے پیغام میں کہا ہے کہ ’’پاکستانی قیادت کے عزم سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور قومی ترقی کے لیے پاکستان کی حکومت کی کوششوں پر خوشی ہے۔‘‘َ
چینی وزیراعظم نے نوازشریف کو خط ارسال کیے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم مبارک باد کی مستحق ہے جب کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر میاں نواز شریف کی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں کو یوم پاکستان کی اور دوست ملک ہونے کے ناطے چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دی ہے۔
چین کے وزیراعظم نے مزید کہاکہ پاکستانی قیادت نے مختلف چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا اس لیے پاک چین اقتصادی راہداری پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جو دونوں ملکوں کی معیشت، تجارت اور باہمی تعاون کے لیے مفید ہے۔