اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

یوم پاکستان، برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن پوگئی اور یہ نظارہ پزاروں پاکستانیوں نے براہراست دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر جہاں پاکستان میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس میں پاک فوج کے ساتھ چین، ترکی، سعودیہ عرب اور جنوبی افریقہ کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا اور چاروں صوبوں میں مختلف مقامات پر ملی جذبے کے تحت یوم پاکستان منایا گیا۔

- Advertisement -

t>
وہیں دبئی میں ہزاروں پاکستانیوں کی موجودگی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے برقی قمقموں سے روشن کیا اور ایسا محسوس ہوا جیسے برج خلیفہ نے سبز ہلالی پرچم اوڑھ لیا ہو جس پر دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے نہایت مسرت کا اظہار کیا اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔

اسی طرح دنیا بھر سے خیر سگالی پیغامات کا سلسلہ بھی جا ری ہے تا ہم متحدہ عرب امارات نے یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم سے یکجہتی کے لیے انوکھی ترکیب نکالی ہے اور دبئی میں موجود دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Burj Khalifa celebrating PakistanDay by arynews

دبئی میں پاکستان قونصل خانے کے قونصلر عاشق شیخ کے مطابق برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی رونمائی متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق سوا سات بجے اور دوسری مرتبہ سوا نو بجے تین تین منٹ کے دورنیے کے لیےکیگئی۔

ان اوقات کے دوران برج خلیفہ میں مزین برقی روشنیوں کی مدد سے پوری عمارت کو سبز ہلالی پرچم کی چادر سی اڑا دی جائے گی اور یہ دلفریب نظارہ پوری دنیا میں یو اے ای میڈیا کے ذریعے براہ راست بھی دیکھا جا سکے گا اور اس موقع پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا متحدی عرب امارات کی حکومت کا شکریہ 

متحدہ عرب امارات کی جانب سے یوم پاکستان پر دبئی کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے برقی قمقموں سے یوں سجایا گیا کہ جیسے برج خلیفہ نے پاکستانی پرچم کو اوڑھ لیا ہو

 


پاک فوج کے تعلاقات عامہ کے ادارے )آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ برج خلیفہ پر پرچم کی رونمائی نے یوم پاکستان کی خوشیوں میں چاند چار لگا دیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں