جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اگلے انتخابات میں لاہور کی تمام نشستیں جیتنا چاہتے ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ لاہور کی تمام نشستیں پی ٹی آئی جیتے، امید ہے پاناما کیس کا فیصلہ اگلے ہفتے آئے گا، جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے ملک بدل جائے گا۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں پی ٹی آئی کے آفس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔ عمران خان لاہورآفس میں پی ٹی آئی کے تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے لیے آئے ہیں، ان کے ساتھ جہانگیر ترین اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔ عمران خان نے لاہور میں پی ٹی آئی کے صدر اور سیکریٹری جنرل کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی الیکشن مہم شروع کریں گے لاہور میں پی ٹی آئی کا بڑا تنظیمی ڈھانچا بن رہا ہے، ہماری خواہش ہے کہ اس بار لاہور کی تمام نشستیں پی ٹی آئی جیتے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں جیتنا بہت ضروری ہے، یہ شہر پنجاب کا دل ہے، جو لاہور سے جیتتا ہے وہ پنجاب اور پھر سارا پاکستان جیت جاتا ہے۔

پاناما کیس کے فیصلے سے ملک بدل جائے گا

عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے اگلے ہفتے تک پاناما کیس کا فیصلہ سامنے آجائے گا، اس سے آگے معاملہ نہیں جائے گا، مجھے نہیں معلوم فیصلہ کیا ہوگا لیکن جو بھی فیصلہ ہوگا اس سےملک بدل جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں