اشتہار

واٹس ایپ : ایک اور کارآمد فیچر کی آمد متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: موبائل فون کی معروف مسیجنگ سروس واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک اور فیچر کا اضافہ کررہی ہے، جس کے بعد اگر کوئی صارف اپنا موبائل نمبر تبدیل کرے گا تو اُس کی فون بک میں موجود نمبرز کو نئے نمبر کی اطلاع دے دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف میسجنگ ایپ صارفین کی مشکلات میں کمی کے لیے مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے، اس بار انتظامیہ صارفین کے لیے ایک اور فیچر متعارف کرارہی ہے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر اُن لوگوں کے لیے کارآمد ہے جو کسی بھی وجہ سے اپنا نمبر تبدیل کرتے ہیں مگر ساتھ ہی اپنے رابطے کے لوگوں کو نئے نمبرز کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

پڑھیں: واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ بنانے کے لیے نیا فیچر

نئے فیچر کے بعد جب کوئی بھی صارف اپنا نمبر تبدیل کرے گا تو اُس کے پاس ایک آپشن کھل جائے گا اور وہ برقرار رکھنے والے نمبرز پر نوٹی فکیشن بھیج سکے گا جس کے بعد لوگوں کو یقین دلانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

میسجنگ ایپ کا نیا فیچر صارفین کے لیے اچھا ثابت ہوسکتا ہے تاہم کمپنی نے ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے آنے کے بعد صارفین کو بہت آسانی ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: ’’ آٹھویں سالگرہ پر واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نیا فیچر ‘‘

واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر سخت مقابلے کے باعث مختلف میسجنگ ایپس کی کمپنیاں اپنے فیچرز میں نت نئے اضافے کر کے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتی ہیں۔

گزشتہ مہینوں میں واٹس ایپ نے اپنی ایپ کی مقبولیت برقرار رکھنے کے لیے کئی تبدیلیاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ استعمال کرنے والےلاکھوں صارفین کےاکاؤنٹس خطرے میں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں