زیارت : بلوچستان اسمبلی کےحلقے پی بی 7زیارت سنجاوی میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی7میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5بجےتک جاری رہے گی ۔ضمنی انتخاب میں8امیدوارحصہ لےرہے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 7زیارت کی یہ نشست جے یوآئی(ف)کے رکن گل محمددومڑکے انتقال کے بعدخالی ہوئی تھی۔
پی بی7 کی اس نشست پرتحریک انصاف کےنورمحمد،جےیوآئی ف کے خلیل الرحمان اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کےسردار حبیب الرحمان دومڑ کے درمیان کانٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:این اے 267: ضمنی انتخابات جاری، 17 امیدوارمیدان میں
ضمنی الیکشن کے لیےحلقے میں59پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکپ حلقے میں21پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرا ر دیاگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کےمطابق حلقے پی بی 7زیارت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 59 ہزار 728 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 32 ہزار 395 اور 27 ہزار 333 خواتین ووٹرزشامل ہیں۔
واضح رہےکہ پی بی7حلقےمیں پولنگ کےدوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سےنمٹنے کےلیےدو ہزار سےزائد سیکورٹی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔