اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان پنجاب کے انتخابات خریدنے کی کوشش کررہا ہے ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کو گیس کی زیادہ فراہمی شریف خاندان کی اگلا الیکشن خریدنے کی کوشش ہے تاکہ وہ جیل سے بچ سکیں۔
Clear attempt by Sharifs to buy next elections in a bid to stay out of prison. Great injustice to smaller provinces https://t.co/bvuMuEp7EF
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 27, 2017
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو گیس کی زیادہ فراہمی چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کی 97 گیس اسکیموں کی منظوری
واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے 97 اسکیموں کا اعلان کیا گیا اور ان کے فنڈز جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جس میں پنجاب کو گیس کی فراہمی بھی شامل ہے،
نئی گیس اسکیموں پر گزشتہ دور حکومت نے پابندی عائد تھی لیکن وزیراعظم نوازشریف نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے لئے نئی گیس اسکیموں اور ان کے فنڈزجاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔