جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

چھتوں پرمسافروں کوبٹھانے پربس ڈرائیورزکے خلاف کارروائی کی جائے گی‘ آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ چھتوں پرمسافروں کوبٹھانا، ان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، ایسے بس ڈرائیورزکے خلاف کارروائی کی جائے گی.

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ بس کی چھتوں پرمسافروں کوبٹھانے پربس ڈرائیورزکے خلاف کارروائی کی جائے گی، اس وجہ سے بہت سے حادثات رونما ہوتے ہیں.

انہوں ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ کو ہدایت دی کہ وہ اوورلوڈنگ پرشعور اجاگر کرایں اس کے علاوہ سڑکوں پرٹریفک کی روانی اور متبادل روٹس کو مزید بہتر کیا جائے۔

واضح رہے پچھلے ماہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب ایک تیز رفتار بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑی تھی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئےتھے.

بعد ازاں ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 64 بس ڈرائیورز کو گرفتار کیا تھا ، ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کریک ڈاؤن گاڑیاں تیز چلانے اور ریس لگانے والوں کے خلاف کیا گیا تھا۔

بس کی چھت پر سفر کرنے کی وجہ

خیال رہے کہ بس کی چھتوں پر وہ مسافر حضرات سفر کرتے ہیں‌جن کے پاس کرایے کی ادائیگی کے لئے پیسے کم ہوتے ہیں‌، دن بدن بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے روزمرہ کے سستے سفر کے لئے اکثر مسافر بس کی چھت کا انتخاب کرتے ہیں.

مختلف روٹس پر چلنے والی کوچز نے 18 روپے سرکاری مقرر کردہ کرایہ ازخود بڑھا کر ہاف روٹ تک 20 سے 22 روپے اور مکمل روٹ تک 40 روپے کر دیا ہے جن کوچز نے یہ کرایہ دگنا کر دیا ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں