جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاناماکیس پر جو فیصلہ آئے گا قبول ہوگا،مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاناماکیس پر جو فیصلہ آئے گا قبول ہوگا، اب انتخابات میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ملیں گے، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ چاہتے ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا اسکولوں کی سیفٹی کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں پچھلے ادوار میں جو کچھ ہوا موجودہ حکومت اس کے لیے کام کر رہی ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم ترقی کر رہے ہیں، موجودہ حکومت نے ملک میں معیشت کو مظبوط کیا ہے۔تعلیم اور صحت میں بہتری لائی گئی، وزیر اعظم پاکستان کے تمام صوبوں میں صرف پاکستانی عوام کے لئے جاتے ہیں۔اسلام آباد میں جو اصلاحات کی جا رہی ہیں وہی صوبائی سطح پر بھی کی جائے۔

دوسرے صوبوں کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ شہباز شریف جیسا وزیر اعلی ہو

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ شہباز شریف جیسا وزیر اعلی ہو، پاناماکیس پر جو فیصلہ آئے گا قبول ہوگا، انتخابات میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ملیں گے۔

ساڑھے تین سال میں تعلیمی شعبے میں بہت کام ہوا ہے

وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں تعلیمی شعبے میں بہت کام ہوا ہے، اسلام آباد کے 422 سکولوں کی سیکورٹی میں بہتری لائی جا رہی ہے، ہر اسکول کے اندر اسکول مینیجمنٹ کمیٹی بنائی گئی ہے، پرائم منسٹر ایجوکیشن ریفارمز کے تحت کافی کام کیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے اسکولوں میں آئی ٹی کے نظام کو بہتر بنایا ہے، موجودہ حکومت نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا ہے، پاکستان میں اب انٹرنیشنل کمیونٹی انویسٹ کر رہی ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتوں نے بہت کام کیا وفاقی حکومت نے بھی تمام اداروں کو مظبوط کیا جس سے ادارے کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پرائم منسٹر فنڈ سے اسکولوں کی خاکے کو بہتر کیا جا رہا ہے پنجاب میں پچپن ہزار سکول ہیں تمام سکولوں کی بہتری کے لئے کام کیا جا رہا ہے، وفاق میں جو ماڈل اپنایا جا رہا ہے، وہی ماڈل پاکستان کے تمام صوبوں میں لاگو کیا جا رہا ہے۔

میڈیا کا رول پاکستان کے لئے بہت اہم ہے

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وژن ٹونٹی ٹوئنٹی فائو کے تحت بھی پاکستان کو ابھرتی معیشتوں کی فہرست میں لانا ہے، میڈیا کا رول پاکستان کے لئے بہت اہم ہے، میڈیا کے لئے بھی ایمرجنسی میں رپورٹنگ کے لئے اس طرح کے پراگرام نيپرا نے بجلي کي درآمد کےلئے نئے ريگوليشنز جاری کر ديئے ہیں، پارلیمنٹ میں تعلیم کے جو قانون سازی کی گئی ہے اس پہ مکمل عمل بھی کیا جائے گا اور اس میں ترامیم بھی کی جاسکتی ہے، پرائیویٹ اسکولوں کی بھی سیکیورٹی سخت کرائی اور سرکاری اسکولوں میں بھی گورنمنٹ کی جانب سے بہتری لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے حیدرآباد استقبال سے سے پتا چلتا ہے کہ ملک میں کام کیا گیا ہے، وزیر اعظم سندھ اور بلوچستان اور کے پی کے کے دورے کرتے رہیں گے، کارکردگی اور سیاست کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں