اشتہار

شہریوں کی بلا جواز گمشدگی پر سندھ ہائیکورٹ سخت برہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور جعلی مقابلوں میں شہریوں کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے شہریوں کی بلا جواز گمشدگی اور جعلی مقابلوں پر شدید اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 100 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی اور جعلی مقابلوں شہریوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ شہریوں کی بلا جواز گمشدگی اور جعلی مقابلوں پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا۔

عدالت نے رینجرز سے مقابلوں میں ہلاک دہشت گردوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے رینجرز سے 27 اپریل تک تحریری جواب بھی طلب کیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی میں لاپتہ افراد کی تعداد 500 ہونے کا انکشاف

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ شہریوں کی بازیابی اور اس پر پولیس کی ناقص تفتیش سے بظاہر لگتا ہے کہ پولیس چاہتی ہے کہ لاپتہ شہریوں کو لاپتہ ہی رہنے دیا جائے۔ گمشدہ شہریوں کی بازیابی کے مقدمے کی تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔

عدالت نے مقابلے میں جاں بحق شہری ایجبا احمد کی پولیس رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

ایجبا کے والد کا کہنا تھا کہ میرے 2 بیٹوں کو ایس ایچ او شعیب نے 2015 میں حراست میں لیا۔ ایجبا جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، جبکہ دوسرا بیٹا ابھی تک لاپتہ ہے۔

اس سے قبل سماعت میں کراچی میں لاپتہ افراد کی تعداد 500 تک پہنچنے کا انکشاف ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں