اسلام آباد: چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ خانہ اور مردم شماری کا پہلا مرحلہ اچھے طریقے سے مکمل ہوچکا، اگر 2 اپریل تک ٹیمیں نہ پہنچیں تو شہری اطلاع دیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف شماریات نے کہا کہ شروع میں خانہ و مردم شماری سے متعلق بہت زیادہ کالز موصول ہوئیں تاہم انہیں فوری طور پر دور بھی کیا گیا، پہلے مرحلے کا کام اچھی طرح سے مکمل ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ 15 اپریل تک 63 اضلاع میں مردم شماری کی جائے گی، اگر 31 مارچ، یکم اور 2 اپریل تک خانہ شماری نہیں ہو تو فوری طور پر ہیلپ لائن پر اطلاع دیں تاکہ تمام شہریوں کا اندراج یقینی ہوسکے۔
پڑھیں: مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل‘ تفصیلات جاری
آصف باجوہ نے کہ کہ بے گھر افراد کی شماری بھی کی گئی تاہم بلوچستان کے 2 اضلاع میں کچھ مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی کوشش جاری ہیں، شہریوں نے مردم شماری عملے کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں غیرقانونی مقیم بھارتی شہری مردم شماری میں پکڑا گیا
چیف شماریات کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں مردم شماری کا 15 فیصد کام باقی ہے اُسے بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا اور 15 اپریل تک 63 اضلاع کی مردم شماری مکمل کرلی جائے گی۔